وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ.پولیس کو شیرافضل مرورت کے خلاف کارروائی سے روک دیا.
وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ.پولیس کو شیرافضل مرورت کے خلاف کارروائی سے روک دیا.
پاکستان ٹوڈے کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزارت داخلہ اور پولیس کو شیر افضل مروت کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک کر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 فروری تک رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے شیر افضل مروت کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور ہراساں نہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی ، شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت میں شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم نے احتجاج کیا اور ریلی نکالی جس کے بعد میرے گھر چھاپہ مارا گیا ، رات ایک بجے میرے گھر کا دروازہ توڑا ، ہراساں کیا گیا، فریقین کو نوٹس جاری کرکے کیسوں کی تفصیلات مانگی جائیں ، ایک ایف آئی آر کا مجھے پتہ ہے جس میں کل ضمانت کروائی ہے، انھوں نے آجکل ایک نیا کام پکڑا ہوا ہے کہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے خلاف متعدد کیسز درج کرلیتے ہیں ، پولیس اور ایف آئی اے سے کیسوں کی تفصیل منگوالیں۔
غزہ ملین مارچ:پیپلزپارٹی کاجماعت اسلامی کی حمایت کااعلان
اکتوبر 3, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔