حکومت پنجاب نے ہتک عزت بل کی اسمبلی سے منظوری اتوار تک موخر کر دی، وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی ہدایت ہر مشاورت کے لئے بل کی منظوری کو موخر کیا گیا ہے، ہم سوشل میڈیا سے ڈرے ہوئے نہیں لیکن کسی کو جھوٹے الزام لگا کر پگڑیاں اچھالنے کی اجازت نہیں دے سکتے، عظمی بخاری نے ہتک عزت کے نئے قانون کے تحت پہلا کیس خود دائر کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔۔۔مزید تفصیلات سعدیہ مقصود کی اس رپورٹ میں
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے ہتک عزت قانون 2024 پنجاب اسمبلی میں پیش کیا ہے۔ یہ بل لانے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ڈالر کمانے اور کردار کشی کے لئے جھوٹے پراپیگنڈے سے لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں اس لئے ہمیشہ سے اس جیسے نئے قانون کی ضرورت تھی
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ اس قانون کے تحت ٹربیونل 180 دن میں فیصلہ کرنے کا پابند ہو گا اس میں پولیس، گرفتاری یا سزا نہیں ہو گی بلکہ 30 لاکھ روپے تک مالی پینلٹی ہو گی۔ یہ صرف سیاستدانوں نہیں بلکہ ہرشہری کے لئے ہو گا۔ وزیراعلی صوبے کی چیف ایگزیکٹیو ہیں، ان کی ہتک کی اجازت نہیں دی جا سکتی
ساٹ: عظمی بخاری، وزیر اطلاعات، پنجاب
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ان کہ بہن کے حوالے سے جھوٹی خبریں دی گئیں، سب سے پہلا کیس وہ کرینگی، ہم کچے کے ڈاکو اور پکے کے ڈاکو بھی قابو کرینگے، وہ لوگ بھی صحافی بن گئے ہیں جنہیں جمعہ جمعہ 8 دن ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک اس بل پر کوئی مثبت تنقید سامنے نہیں آئی
مصنف
سپیکرقومی اسمبلی نےسب کومل کرچلنےکی دعوت دیدی
ستمبر 11, 2024ہم پارلیمنٹ سے کسی صورت استعفے نہیں دینگے ،بیرسٹرگوہر
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔