وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹ کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات

0
67

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین (Najy Benhassine) کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات

ملاقات میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، محمد بخش مہر، جام خان شورو، چیف سیکریٹری آصف, حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی اور دیگر سیکریٹریز شریک

ورلڈ بینک کے وفد میں آپریشن مینجر گیلیس جے ڈریجلیس (Gailius J Draugelis) اور دیگر شریک  ورلڈ بینک کی مدد سے شروع کیے ہوئے منصوبوں میں کام جاری ہے،

انتخابات کے باعث کچھ منصوبوں پر کام سست روی کا شکار ہوئے جنہیں اب تیز کیا جا رہا ہے،  وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ بینک کی ٹیم کے ساتھ 13 منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا،

ییلو کائن بی آر ٹی کے لئے جام صادق پل کی تعمیر کا کانٹریکٹ سائن ہو چکا ہے، وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن, جام صادق برج کی تعمیر نو کے لیئے شروعات کام شروع ہو گیا ہے

کمپیٹیٹو اینڈ لوایبل سٹی آف کراچی (کلک) پروجیکٹ پر بریفنگ

کلک پروجیکٹ کے تحت کراچی میں شہری سہولیات اور ڈلیوری سروسز کو بہتر کرنا ہے، لوکل کونسلزکو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر گرانٹ دینا اور ان کی صلاحیت کو بھتر کرنا شامل ہے, وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں۔

پراپرٹی ٹیکس سسٹم کو جدید طریقہ سے نافذ کرنا پروجیکٹ کا حصہ ہے ، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کو ٹیکنیکل سپورٹ دینا اور ایمرجنسی رسپونس کلک پروجیکٹ کا حصہ ہیں،  ایمرجنسی رسپونس کے تمام جزو پر کام ہو رہا ہے،  کے ایم سی نے 23 چھوٹے پروجیکٹس میں سے 19 مکمل کئے ہیں،  بقایا چار منصوبے بھی اپریل کے آخر تک مکمل ہو جائینگے۔

پراپرٹی ٹیکس کے سروے کیلئے 2 سال کا کانٹریکٹ کے کاغذات تیار کیے گئے ہیں، سروے کے کانٹریکٹ کے کاغذات ورلڈ بینک کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں ۔

جیسے ہی ورلڈ بینک کی سروے آگئی تو کام شروع کروایا جائے گا، سندھ حکومت بزنس انوائرمینٹ کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ سندھ بزنس پورٹل کو کابینہ سے منظوری کے بعد نافذ کیا جائے گا،

سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی پر بریفنگ

لینڈ فل سائیٹ کی تعمیر کے لئے جلد معاہدہ کیا جائے گا،  دھابیجی اور گوند پاس لینڈ فل سائیٹ کی تعمیر کے ٹی او آرز ورلڈ بینک کی ٹیم کو اسٹڈی کیلئے دیئے ہیں۔

 

Leave a reply