وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہائوس میں کابینہ کا اجلاس

0
51

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزرا؍، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری خزانہ اور دیگر شریک

کابینہ کو ڈپارٹمنٹ آف ایمپاورمینٹ آف ڈفرنٹلی ایبلڈ پرسنز (ڈی ای پی ای ڈی) نے جے ایس اکیڈمی فار ڈیف کو گرانٹ دینے کی درخواست کی

اسوقت جے ایس اکیڈمی میں 152 سماعت سے محروم بچے زیر تعلیم اور تربیت حاصل کر رہے ہیں، آگاہی، وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کی مشاورت سے 5.027 ملین روپے جے ایس اکیڈمی کو گرانٹ دینے کی منظوری دیدی

کابینہ کو وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی برنفنگ

سندھ حکومت نے انٹرا ڈسٹرکٹ پیپلز بس سروس پروجیکٹ اکتوبر 2021 میں شروع کیا تھا، کابینہ کو آگاہی، بسز خریدنے اور چلانے کیلئے سندھ حکومت نے این آر ٹی سی سے 12 سالہ (2021 تا 2033) کانٹریکٹ کیا ہے۔

اسوقت 230 بسیں چل رہی ہیں اور مزید 20 بسز شروع کی جائینگی،  مزید 40 بسیں خریدی جائینگی،  بہت جلد 270 بسیں چلنا شروع ہوجائینگی،  250 بسیں 6.522 بلین روپے اور 40 بسیں 995 ملین روپے میں خریدی گئی ہیں

اپریل 2023 تا فروری 2024 تک 968 ملین روپے کی سبسڈی حکومت دے چکی ہے، سندھ کابینہ نے انٹرا ڈسٹرکٹ پیپلز بس سروس کے جنوری تا جون 2024 تک کیلئے 521 ملین روپے کے اخراجات منظور کر دیئے

Leave a reply