وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کے۔ فور(K-IV) پراجیکٹ پر اجلاس
اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو، سی ای او واٹر بورڈ صلاح الدین اور دیگر شریک؛ ترجمان
کے۔ فور پراجیکٹ بہت تاخیر کا شکار ہوچکا ہے ,اب کسی قسم کی تاخیر کی مزید گنجائش نہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ کو چیئرمین پی اینڈ ڈی سیکریٹری بلدیات اور پی ڈی واپڈا کی بریفنگ ۔
کے۔ فور مین اسٹریم ورکس 126 بلین روپے کا پراجیکٹ ہے جو وفاقی حکومت ادا کرے گی کے ۔ فور اوگمنٹیشن 74 بلین روپے کا ہے جس میں 80 فیصد ڈونرز ادارے اور 20 فیصد سندھ حکومت دے گی۔
کے بی فیڈر کی لائننگ 50 فیصد وفاقی حکومت اور 50 فیصد سندھ حکومت ادا کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ کے فور مین اسٹریم کے 8 کنٹریکٹ پیکیجز ہیں۔
تمام فیز ز میں کنسٹرکشن جاری کیے گئے ہیں، کے فور مین اسٹریم کے تحت 52.62 بلین روپے کے برعکس 40.36 بلین روپے جاری ہوچکے ہیںوزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ وفاقی حکومت سے کہیں گے کہ پی ایس ڈی پی سے فنڈز جاری کریں ۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ اوگمنٹیشن کی پی سی ون پلاننگ کمیشن میں زیر غور ہے ،اوگمنٹیشن مہلت یاتی اسٹڈی ہو چکی ہے اور این او سیز جاری ہو چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ وفاقی حکومت کو اوگمنٹیشن کی پی سی ون کی منظوری جلد کروانے کے لیے بات کریں گے، واپڈا کے کے فور کے پی ڈی کی وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ ؛ے فور کے چینل ۔ ون کی لمبائی 65.19 کلومیٹر ہے۔ 63.3 کلومیٹر مکمل ہو چکی ہے اور 1.49 کلومیٹر پر کام جاری ہے , وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 0.4 کلومیٹر زمین کے مسئلے پر تنازعہ ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ زمین کا معاملہ حل کروائیں، کے فور چینل پی ایل ۔ ٹو کی لمبائی 47.69 کلومیٹر ہے ،26.79 کلومیٹر چینل پر کام مکمل ہوگیا ہے، 13.7 چینل کلومیٹر پر کام جاری ہے جب کہ 7.2 کلومیٹر زمین پر عدالتی مقدمے کا سامنا ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے لیگل ٹیم کو لیٹیگیشن ختم کروانے کی ہدایت ، وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ایم ایس پائپس لگائے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے واپڈا کو کام مکمل کرنے کی ٹائم لائن بنا کر دے دیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانی کی فراہمی اسٹرکچر تمام تر مضبوط ہونا چاہیے ۔
پی ڈی کے فور کو 40 بلین روپے چاہئیں جس سے ستمبر 2025 میں سول الیکٹرکل اور میکنکل کام ہوجائے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیراعظم سے بات کر کے پی ڈی کے فور کو فنڈز دلوائیں گے۔
بار شیں کب اورکہاں ہوں گی،محکمہ موسمیات نےنویدسنادی
دسمبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔