وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف لاہور میں فیلڈ ہسپتال کے افتتاح کے بعد بہاولپور پہنچ گئیں
بہاولپور:(پاکستان ٹوڈے) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی بہاولپورکے نواحی علاقے عباس نگر /چکنمبر6 -BCآمد
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایک ہی دن میں لاہور کے بعد بہاولپور میں بھی فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے موبائل ہیلتھ یونٹ کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے موبائل ہیلتھ یونٹ میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے الٹرا ساؤنڈ روم،فارمیسی اورلیبارٹری کا بھی مشاہد ہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے الٹرا ساؤنڈ روم کا معائنہ کیا،عملے سے بات چیت، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیلڈ ہسپتال میں دستیاب سہولتوں کا بھی مشاہدہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف افتتاحی تقریب کے بعد موجود خواتین کے پاس پہنچ گئیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خواتین کے ساتھ چارپائی پر بیٹھ گئیں۔ ایک معمر خاتون جویریہ بی بی کی اپیل پر وزیر اعلیٰ مریم نواز خود فییلڈ ہسپتال میں لے گئیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خود پاس کھڑے ہو کرایکسرے ، الٹرا ساؤنڈ اور ای سی جی کرائی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خاتون کے بیٹے عثمان کو پاش بلا کر پیار کیا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف ایک دیہاتی جمشید ارشد کی دعوت پر انکےگھر گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کو اچانک اپنے سامنے دیکھ گھر کے مقیم خوشگوار حیرت میں مبتلا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خواتین سے اپنا تعارف کرایااوربے وقت تکلیف دینے پر رسمی معذرت کی
”تہاڈاآوناں ساڈے سر متھے تے،جم جم پہ آوؤ“دیہی خواتین کی وزیراعلی مریم نوازشریف سے گفتگو، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے، دیہی خواتین کی طرف سے کھانے کی دعوت قبو ل کرلی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایلخانہ کے ساتھ چارپائیوں پر بیٹھ کر کھانا کھایا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سادا دیسی کھانے کی تعریف کی اورشکریہ ادا کیا، گاؤں کے سادا دل لوگوں سے ملکر بہت خوشی ہوئی، صاف ستھرے گھر اوررہن سہن قابل رشک ہے۔ پنجاب کے ہر گاؤں کی ترقی اوربہتری میرا عزم ہے۔ چاہتی ہوں ہر گاؤں میں سکول اورہسپتال ہو،اچھی سڑکیں اورصاف ستھرا ماحول ہو۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے احمد پورتاجھانگرہ شرقی 26 کلومیٹر طویل روڈ پراجیکٹ کابھی افتتاح کردیا، سینیٹر پرویزرشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق،معاون خصوصی ذیشان ملک،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،سیکرٹری صحت،سیکرٹری اطلاعات اوردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری عدالت میں چیلنج
ستمبر 11, 2024یااللہ خیر!ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہور:امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیش رفت
مارچ 14, 2024 -
سردار لطیف کھوسہ کو شخصی ضمانت پر رہا کردی
مارچ 11, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔