وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف وزیراعظم محمد شہبازشریف اوروفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ پہنچ گئیں

0
58

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق حرم شریف پہنچنے پر بیت اللہ کے دروازے کھول کر زیارت خاص کی کی گئی, وزیراعلی مریم نواز شریف نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اوروفد نے عمرہ کی ادائیگی کی، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خانہ کعبہ کے طواف کی سعادت حاصل کی، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے حرم پاک میں دونوافل ادا کیے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صفہ اورمروہ کے درمیان سعی کا فرض ادا کیا،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عمرہ کی تکمیل پر شکرانے کے نوافل ادا کیے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عمرہ کرنے کے بعدخصوصی دعائیں کی، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ملک و قوم کی ترقی اورسالمیت کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عوام کی خوشحالی کیلئے دعائیں کیں، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی دعائیں کیں۔

Leave a reply