وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سرائیکی کلچر ڈے پر پیغام

0
68

(پاکستان ٹوڈے) ”سرائیکی بھینڑیں اتے بھراویں کوں سرائیکی ثقافتی ڈینہوار دیاں نوں لکھ مبارخاں“۔مریم نواز شریف

سرائیکی بہنوں اور بھائیوں کو سرائیکی ثقافتی دن کے حوالے سے ڈھیروں مبارک پیش کرتی ہوں، پاکستان ثقافتی تنوع سے مہکتا گلدستہ ہے،سرائیکی ثقافت مہکتے گلدستے کا پھول ہے۔

سرائیکی زبان کی مٹھاس پاکستان کا لاثانی اثاثہ ہے، سرائیکی اجرک میری پسندیدہ ہے،سرائیکی اجرک سے محبت کا استعارہ ہے۔ سرائیکی سرزمین نے نامور شخصیات کو جنم دیا جو پاکستان کے لئے اثاثہ بنے۔

پنجاب پاکستان کی ثقافت اورقدیم روایات کا امین ہے، سرائیکی تہذیب وتمدن میں محبت،پیار،یگانگت اورخلوص جھلکتا ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا،اب بھی بہت سی خوشیاں منتظر ہیں۔مریم نواز شریف

Leave a reply