وزیراعلی مریم نواز شریف اچانک پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈلوجی پہنچ گئیں

0
69

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وزیراعلی مریم نواز شریف نے پی آئی سی ایمر جنسی بلاک کا دورہ کیا اوراستقبالیہ کاؤنٹر پر صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایمر جنسی بلاک میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا،مریض کی طرف سے ادویات نہ ملنے کی شکایت پر وزیراعلی نے جلد گھروں تک میڈیسن سروس شروع کرنے کا بتایا،

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایمرجنسی بلاک میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی، وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہر مریض کے پاس جا کر تسلی دی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ، وزیراعلی مریم نواز شریف نے خواتین کے وارڈ میں سب سے ہاتھ ملایا اور تیمارداروں کی خواہش پر تصاویر بھی بنوائیں۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے علاج کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا، وارڈ میں زیر علاج پشاور کی واجدہ گل وزیراعلی مریم نواز شریف سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ دل کا علاج کرانے پشاور سے آنا پڑا،یہاں لاہور میں علاج کی سہولتیں اچھی ہیں۔ واجدہ گل کی وزیراعلی سے گفتگو، وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہسپتال حکام کو واجدہ گل کے علاج کے لئے مزید بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے وارڈ میں نصب اے سی کا پانی زمین پر گرنے کی نشاندہی کی اور صفائی کی ہدایت کی، وزیراعلی مریم نواز شریف نے بیڈز پر گندی بیڈ شیٹ دیکھ کر ناپسندیدگی کا اظہار کیا،

”کدوں دے ایتھے آئے او“،مریم نواز شریف،ہفتہ ہو گیا ہے،بزرگ مریضہ نے وزیراعلی کا ہاتھ پکڑ لیا اور دعائیں دیں
ساڈا لیڈر نواز شریف اے،میرا سلام کہنا:بزرگ مریضہ،نواز شریف کے کہنے پر آپ کا حال پوچھنے آئی ہوں۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایمرجنسی کاؤنٹر پر نرسز کا مسئلہ سنا اور وزیر صحت کو فوری کارروائی کی ہدایت کی
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،چیف سیکرٹری،سیکرٹری صحت اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Leave a reply