وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی برین ٹیوم کے مریض کا علاج فوری شروع کرنے کی ہدایت

0
149

پنجاب: (پاکستان ٹوڈے) وزیر اعلی کی سیکرٹری صحت پنجاب کو قلعہ دیدار سنگھ میں لوہاراں والا کے رہائشی محمد رضوان کاشف کے بیٹے فرزان کے علاج کی ہدایات جاری کر دیں۔

وزیر اعلی نے میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں علاج کی ہدایات جاری کیں ، فرزان کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، میڈیکل بورڈ نے پہلے بیرون ملک علاج تجویز کیا تھا۔

تاہم میڈیکل بورڈ کی مزید تحقیق اور تشخیص تھی کہ بچے کا ملک میں علاج ممکن ہے۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے بچے کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعلی مریم نواز شریف کا فرزان کو فوری طور پہ چلڈرن ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت ، وزیر اعلی مریم نواز شریف کا وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق کو خود نگرانی کرنے کی ہدایت۔

Leave a reply