وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا لاہور انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ

0
104

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا ذہنی امراض کے جدید علاج کی فراہمی اور دماغی امراض کے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا لاہور انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ ۔ سینئر وزیر نے مردوں اور خواتین کے لئے مختص وارڈز، دستیاب سہولیات اور انفراسٹرکچر کا معائنہ کیا، سینئر وزیر نے علاج گاہ میں ادویات، ڈاکٹرز، عملے اور طریقہ علاج سے تمام تفصیلات کا جائزہ لیا

سینئر وزیر پنجاب نے زیرعلاج مریضوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی، سہولیات اور مسائل سے متعلق دریافت کیا، 1947 کے بعد سے ذہنی صحت اور دماغی امراض کے علاج پر مناسب توجہ نہیں دی گئی، سینئر وزیر پنجاب کی گفتگو۔

قیام پاکستان کے 77 سال بعد مینٹل ہیلتھ کے شعبے میں جدید طریقہ علاج اور ٹیکنالوجی متعارف کرانے جارہے ہیں، عالمی اور مقامی اداروں کے مطابق پاکستان میں ذہنی صحت سے متعلق امراض بڑھ رہے ہیں۔

بچوں کے ماہرین نفسیات کی خاص طورپر کمی ہے ، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب ، وزیراعلی نے ذہنی امراض کے شعبے میں بھی اصلاحات، ڈاکٹرز اور عملے کی موجودگی، جدید مشینری اور جدید علاج کی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے، میٹنل ہیلتھ کے حوالے سے ڈیجیٹل میپنگ بھی کی جائے گی۔

عوام میں ذہنی امراض کے حوالے سے آگاہ مہم بھی چلائی جائے گی، بروقت تشخیص اور علاج سے معاشرے اور افراد کو حادثات سے بچا جاسکتا ہے، 1812 میں اس خطے میں ذہنی امراض کے علاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔  ہنگری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ہونگ برگر نے مینٹل ہیلتھ کے شعبے میں یہاں گراں قدر کام کیا۔

Leave a reply