وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر مری میں تجاوزات اور جنگل کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن

0
48

مری:(پاکستان ٹوڈے) بانسرہ گلی، کارٹ روڈ، شارٹ کٹ روڈ، اپر جھیکا گلی روڈ، سرکٹ روڈ، لکوٹ ایکسپریس وے، دریا گلی، شیوالا میں بڑا ٓپریشن, انتظامیہ نے کئی پلازے گردائیے، غیرقانونی عمارات منہدم ۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ اور آپریشن کرنے والے عملے پر شرپسندوں کا حملہ ، فائرنگ سے ایک زخمی، پتھرلگنے سے سرکاری اہلکاردانیال زخمی، ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا آغاز، یہ آپریشن کا پہلا مرحلہ ہے، ضلعی انتظامیہ

مشینری کی مدد سے خلاف قواعد پلازوں اور تجاوزات کو گرایاگیا، متعدد رپورٹس تھیں کہ مری میں ناجائز پلازے اور تجاوزات کی بھرمار ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے ہر دباﺅ مسترد کرتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی منظوری دی، آنے والے دنوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وزیراعلی کی ہدایت پر بڑی تجاوزات سے آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے، انتظامیہ کو بہادری سے کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں، سینئیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی انتظامیہ کو شاباش

محکمہ جنگلات کی زمین واگزار کرانے والے عملے نے قانون کی سربلندی کے لئے زخم کھائے، قانون شکن حملہ آوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

Leave a reply