وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا اچانک ڈی جی پی آر کا دورہ

0
87

(پاکستان ٹوڈے) عظمی بخاری نے ڈی جی پی آر کے مختلف دفاتر کا وزٹ کیا

عظمیٰ بخاری نے غیر حاضر افسران اور ملازمین سے متعلق رپورٹ طلب کر لی، وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےڈی جی پی
آر میں قائم میڈیا ہال کا دورہ کیا۔

عظمیٰ بخاری نے تمام افسران اور ملازمین سے متعلق ڈیوٹیز چارٹ کا بھی جائزہ لیا، ڈی جی پی آر کے افسران اورملازمین کی ڈیوٹیز سے متعلق بھی ذمہ دار سے متعلق پوچھا،

معلومات کی بروقت رسائی کے لئے بھرپورطریقے سے کام کرنا ہوگا۔ اب باتوں سے کام نہیں چلے گا کام کرنا ہوگا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ڈی جی پی آر کی سکرینیں بند ہیں، یہ کیوں ٹھیک نہیں؟ فنڈز کہاں جاتا ہے؟

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر میرٹ پر کام ہوگا، اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مصنف

Leave a reply