وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان

0
94

(پاکستان ٹوڈے) الحمدللہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ماہ کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے سستا ہوا ،یہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی بہتر حکمت عملی اور ویژن کا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ کوئی عجوبہ نہیں بلکہ متحرک اور فعال وزیراعلی کی گڈ گورننس کا عملی مظاہرہ ہے ،پنجاب میں پہلی بار سستی روٹی اور سستا آٹا مل رہا ہے ،عام آدمی کی ضرورت روٹی ہے اسکو پورا کرنا مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے ۔

مریم نواز کمزور طبقات کی محرومیاں ختم کرنے آئی ہیں مریم نواز کا کام بول رہا اس لیے مخالفین ان سے خوفزدہ ہیں ،عوام سے کیا ہر وعدہ پورا ہوگا پنجاب میں صرف خدمت،ریلیف اور آسانیاں پیدا کرنے آئے ہیں ، مریم نواز پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے ان سے کارکردگی میں مقابلہ کریں۔

غریب کا پیٹ تقریروں اور بھڑکیں مارنے سے نہیں روٹی سے بھرتا ہے ، ہماری وزیراعلی کو غریب کی روٹی،آٹے اور سبزیوں کی فکر ہے ، کا چولہا چلے گا فلاحی ریاست بنیں گے اگر غریب کا چولہا بند تو ہم ناکام ہیں ،مریم نواز نیک نیتی اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کررہی ہیں اس لیے اللہ انکو کامیابیاں دے رہا۔

Leave a reply