وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل

0
58

پاکستان ٹوڈے: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل

ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں چار رکنی میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا, بشری بی بی نے کہا مجھے ہارپک کے قطرے دیے گئے ہیں, پھر بیرسٹر سیف کو الہام ہوا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا؟

محترم آپ وکیل ہیں ڈاکٹر نہیں،آپکے جھوٹے بیانات کی بجائے میڈیکل وفد کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی برائے مہربانی ہر معاملے میں طبع آزمائی نہیں کرتے, میڈیکل بورڈ نے بشری بی بی کو کچھ ٹیسٹ لکھ کر دیے تھے جو انہوں نے نہیں کروائے۔

ایسے بیہودہ اور مظلومیت کارڈ کھیلنے سے آپ کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا، بشری بی بی آج بھی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہے، لیکن فتنہ فساد پارٹی کو پروپگنڈے کرنے کے علاوہ کوئی کام ہی نہیں ہے، بیرسٹر صاحب کے پی کے میں اتنے ہی اچھے ڈاکٹرز ہیں تو وہاں سے اپنا اور اپنے وزیراعلی کا علاج کروائیں۔

Leave a reply