وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا پرائس کنٹرول سے متعلق اہم بیان

0
52

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) رمضان المبارک کے آغاز سے قبل پنجاب حکومت نے پرائس کنٹرول کا پروگرام شروع کیا

پرائس کنٹرول پروگرام پر کامیابی سے عمل درآمد ہو رہا ہے ، سوشل میڈیا ہوں یا عام مارکیٹیں لوگ خود بتارہے پنجاب میں پہلی بار رمضان میں چیزیں سستی فروخت ہورہی

اسکا کریڈٹ وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور انکی ٹیم کو جاتا ہے ، اوپن مارکیٹ میں ابھی بھی کچھ شکایات موصول ہورہی انکو ہر ممکنہ طور پر حل کیا جارہا ہے ۔

شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ، رمضان بازاروں میں سستی اور اعلی معیار کی اشیاء کی فروخت جاری ہے

تمام دکاندار ریٹ لسٹ آویزاں کریں جو دکاندار اشیاء خورد و نوش کی ریٹ لسٹ آویزاں نہیں کرے گا اس کو معافی نہیں ملے گی ۔

پنجاب حکومت جلد پرائس کنٹرول کا مکمل ایک میکنزم بنا رہی ہے ، پرائس کنٹرول کا شعبہ پہلے غیر فعال تھا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ذاتی دلچسپی سے پرائس کنٹرول کے شعبے کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے

اب پنجاب میں کسی کی ذاتی من مانی نہیں چلے گی ، مارکیٹ میں اشیاء خود و نوش کا ریٹ وہی ہوگا جو انتظامیہ طے کرے گی ،اس پر سختی سے عملدرآمد بھی کروایا جا رہا ہے ۔

رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوزی کرنے والے کو خبردار کر دیا گیا تھا ، اب ذخیرہ اندوزی کرنے والے کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Leave a reply