وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی شامکے بھٹیاں آمد

0
62

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق بنیادی مرکز صحت شامکے بھٹیاں اپ گریڈ یشن پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ

آٹھ دن میں شامکے بھٹیاں بی ایچ یوکی اپگریڈیشن کا پائلٹ پراجیکٹ مکمل کیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آپ گریڈیشن کے بعد بی ایچ یو کے ہر شعبے کا معائنہ کیا۔ فرنٹ ڈیسک،ویٹنگ روم ،وارڈ ، نرسنگ کاؤنٹر ،ڈاکٹر آفس ،سٹورکا جائزہ، وزیر اعلیٰ مریم نواز کو مریض کی رجسٹریشن کے ان لائن سسٹم کے بارے میں بتایا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ڈاکٹر ، سٹاف اور مریضوں سے بات چیت،صورتحال کے بارے پوچھا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال کے عقب میں رہائش گاہوں کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی بوسیدہ رہائش گاہوں کو بھی آپ گریڈ کرنے کی ہدایت، ہیلتھ سیکٹر میں بہتری اوراصلاحات اولین ترجیح ہے۔

ہر ہسپتال میں ہر وقت ڈاکٹر اور سٹاف کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر، پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری ،سیکرٹریز اطلاعات ، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر حکام موجود تھے

Leave a reply