وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے کسانوں کے لئے انقلابی و تاریخی اقدامات
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کھا لے پکے کر نے کا پروگرام ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منظوری دیدی
پہلے مرحلے میں دس ارب کے لاگت سے 1200 کھالے پکے ہونگے، دوسرے مرحلے میں صوبہ بھر میں 7-ہزار کھالے پکے کیے جائینگے۔ کاشتکاروں کو 60فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا اصولی فیصلہ، کاشتکاروں کو 1000لیزر لیولر اگلے 6 ماہ میں دئیے جائینگے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس میں منظوری دے دی، سیکرٹری زراعت نے ایگریکلچر سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے متعدد زرعی پراجیکٹس کی اصولی منظوری دی۔
بیج کی پیداوار 4 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 6 لاکھ ٹن تک کرنے کا منصوبہ۔ یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے تعاون سے سویابین سیڈ کی ایک لاکھ ایکڑ ایریا پر کاشتکاری کی تجویز پر غور۔
ہائی ٹیک زرعی مشنری پر ٹیکس اور ڈیوٹی ختم کروانے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔ ہائی ٹیک زرعی مشنری پر 30 سے 37 فیصد ٹیکس اور ڈیوٹی ہے۔
سموگ کنٹرول کرنے اور فصلوں کی باقیات کو جلانے سے بچانے کیلئے رائس سٹرا شیڈر مشین پر ٹیکس ختم کروانے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطےپر اتفاقِ۔ میکانائیزیش پلان کے تحت 3 ماہ میں دو ارب کی لاگت سے زرعی مشنری خریدی جائے گی،مشنری کاشتکاروں کو سبسڈی پر دی جائے گی۔
2 سالا میکانائزیش پلان کے تحت 23 ہزار زرعی الات اور 2280 لیزر لینڈ لیولنگ 13.4 ارب روپے کی لاگت سے سبسڈی پر کاشتکاروں کو دیئے جائیں گے
پہلے فیز میں دو سال میں 10 ارب روپے کی لاگت سے 1200 واٹر کورس پختہ کرنے کی منظوری۔ مریم نواز شریف کا آئندہ 5 سالوں میں تمام کھالوں کو پختہ کرنے کا حکم وزیراعلی مریم نواز شریف نے سولر ٹیوب ویل پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔
25 ایکڑ زمین تک رکھنے والے کاشتکاروں کو دو سال میں سولر سسٹم مہیا کئے جائیں گے۔۔
مینویل بوائی کی وجہ سے 12 فیصد گندم کی پیداوار اور 18 فیصد چاول کی پیداوار کم ہوتی ہے۔ پاکستان کی 29 ملین ٹن گندم کی ضرورت ہے، 26 ملین ٹن پنجاب پیدا کرتا ہے۔
پاکستان میں مختلف فصلوں کی کاشتکاری کیلئے سالانہ 1.75 ملین ٹن سیڈ کی ضرورت ہے، سالانہ 50 ارب کا سید درآمد کیا جاتا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، سیکرٹریز زراعت، خزانہ ، صدر بنک آف پنجاب اور دیگر حکام کی شرکت
مہنگائی سےپریشان عوام پرحکومت نےبجلی بم گرادیا
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔