وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سال 2023-2024 کی بجٹ دستاویزات پر دستخط

0
49

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سال 2023-2024 کی بجٹ دستاویزات پر دستخط کر دئیے ,چیف سیکرٹری اور سیکرٹری فنانس نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو بجٹ دستاویز پیش کیں

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا تفصیلی ایجنڈا جاری ۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 18 مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہے گا۔ پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس میں مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش ہوگا۔

آج کے اجلاس میں سپلیمنٹری بجٹ 2022- 23 پیش کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 19 اور 20 مارچ کو وففہ کیا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد 21 اور 22 مارچ کو دوبارہ ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کے 21 اور 22مارچ کے اجلاس میں بجٹ پر عام بحث کی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کا 23 اور 24 مارچ کو وقفہ ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کے 25 اور 26 مارچ کے اجلاس میں سالانہ بجٹ2023-24 پر بحث کی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی کے 27 مارچ اجلاس میں سالانہ بجٹ 2023-24 کی منظوری لی جائے گی۔ 28 مارچ کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 2023-24 کے اخراجات کی تفصیل پیش کی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی کے 29 مارچ کے اجلاس میں ضمنی بجٹ پر عام بحث کی جائے گی۔ پنجاب اسمبلی کے 30 مارچ کے اجلاس میں 2022-23 کے سپلیمنٹری بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 31 مارچ کو وقفہ ہوگا، پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آخر سیشن یکم اپریل ہوگا، یکم اپریل کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پرائیویٹ ممبر ڈے پر کاروائی چلائی جائے گی۔

Leave a reply