(پاکستان ٹوڈے) صوبائی سیکرٹری سیاحت نے ٹورازم اور مذہبی سیاحت کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سات روز میں جامع ”پنجاب ٹورازم پلان“ طلب کر لیا،
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں ٹورسٹ سائٹ کی میپنگ کرنے کا حکم دے دیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں مذہبی سیاحت کے لئے موجود مقامات کی میپنگ کی ہدایت بھی کی، پنجاب میں وساکھی میلہ منانے کی تجویز پر اتفاق، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی۔
پنجاب کو پانچ سال میں ٹورازم حب بنانے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ ٹورازم کے فروغ کے لئے قلیل المدتی اور طویل المدتی حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ پنجاب میں آنے والے سکھوں اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں کو مکمل ٹورسٹ پیکیج دیا جائے گا۔
پنجاب میں آنے والے ہر سیاح کو انٹرنیشنل لیول کی سہولیات دینے کے لئے جامع پلاننگ کی جائے۔ سیاحت کے لئے آنے والے ہر فرد کو مکمل سیکورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی سکھ یاتریوں کے لئے مقدس مقامات کی نشاندہی اور ڈویلپمنٹ کے لئے پلان بنانے کی ہدایت،صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے منصب سنبھالنے پر دنیا بھر کی سکھ برادری کے خیرسگالی پیغامات سے آگاہ کیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا، سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری داخلہ،ایم ڈی ٹی ڈی سی پی، ڈی جی آرکیالوجی، جی ایم آپریشنز اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت۔
احتجاج کی قیادت کرناوزیراعلیٰ کےپی کیلئے مسئلہ بن گیا
اکتوبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم نےوزارتوں میں سرمایہ کاری کاپلان طلب کرلیا
اگست 19, 2024 -
قلعہ روہتاس: پاکستان کا اہم تاریخی ورثہ
اگست 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔