وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے اجلاس

0
59

پاکستان ٹوڈے: سپورٹس ایڈوائزری کونسل بنانے کا فیصلہ، سابق کھلاڑی اور طلباءممبر ہونگے, کھیلوں کے فروغ اور ٹریننگ کے لئے ملکی اور غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت

91 حلقوں میں ملٹی پرپز سپورٹس گراؤنڈز بنانے پر اتفاق سپورٹس ڈپارٹمنٹ میں پلاننگ اور دیگر ڈویلپمنٹ امور کے لئےسپیشل پلاننگ یونٹ بنے گا۔

گھوسٹ ملازمین کی شناخت کیلئے سپورٹس ڈپارٹمنٹ میں بائیو میٹرک حاضری کی پابندی۔ پنجاب سپورٹس بورڈ کی تشکیل نو کا فیصلہ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر کھیل اور سپورٹس ڈپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔

سیکرٹری سپورٹس نے محکمہ کی ورکنگ سے متعلق بریفنگ دی۔ کھیلوں سے بہت لگاؤ ہے، زمانہ طالب علمی میں بیس بال ٹیم کی کپتان تھی۔ کھیلوں کی بحالی چاہتی ہوں اور بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کے پاس مواقع کی کمی ہے اور نشہ کی طرف راغب ہورہے ہیں۔  نوجوان طبقے کےلئےکھیلوں کے انفراسٹرکچر کو فوری طور بحال کیا جائے۔ مریم نواز

ہاکی کے مقابلے کروائے جائیں، ہمارا قومی کھیل ہے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی ری ویمپنگ مکمل، جلد افتتاح ہوگا۔ انسٹیٹیوٹ آف سپورٹس سائینس پنجاب کے قیام کی تجویز کا جائزہ.

مریم نواز شریف کا باسکٹ بال کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت ، سپورٹس اینڈوومنٹ فنڈ 2 ارب روپے سے قائم ۔ فنڈ کیلئے مزید 2 ارب روپے کی منظوری۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی سپورٹس سہولیات کی حفاظت کیلئے مینٹیننس ڈپارٹمنٹ بنانے کی ہدایت ،سپورٹس کی ترقی کیلئے جتنے پیسے چائیے ہیں ملیں گے۔  پرائیویٹ سکولوں کے پاس جگہ کم تھی، گراؤنڈ نہ ہونے سے سکولوں سے کھیل ختم ہو گئے۔

یو سی لیول پر بچوں کو کھیلوں کی سہولت ملنی چاہئے۔ موسم گرما کی چھٹیوں میں بچوں کیلئے سپورٹس کیمس لگائے جائیں گے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سابق سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، ایم پی اے ثانیہ عاشق، سیکرٹری سپورٹس اور دیگر حکام کی شرکت

مصنف

Leave a reply