وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت واسا لاہور کی صفائی مہم جاری

0
53

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) ایم ڈی واسا غفران احمد کے عید کے دوسرے روز بھی دورے جاری، ایم ڈی واسا غفران احمد نے گلبرگ ڈرین نزد کالج روڈ، کھاڑک ڈرین پر ڈیسلٹنگ آپریشن کا جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر سہیل قادر چیمہ اور ڈائریکٹر غفران احمد نے ڈیسلٹنگ آپریشن کے متعلق بریفنگ دی، ایم ڈی واسا کا تمام افسران کو ڈیسلٹنگ آپریشن شیڈول میں عوامی نمائندوں کو شامل رکھنے کی ہدایات۔

واسا ڈیسلٹنگ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے۔ تمام ڈرینز پر موجود پلوں کے نیچے سے صفائی کو مشینری و مینول طریقہ سے یقینی بنایا جائے۔ ایم ڈی واسا ایم ڈی واسا غفران احمد کا ٹیوب ویل کے اوقات کار میں پانی کی ترسیل کو یقینی بنانے کی ہدایات

تمام سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔  اس موقع پر ڈی ایم ڈی آپریشن واسا عبداللطیف بھی ایم ڈی واسا غفران احمد کے ہمراہ تھے۔

Leave a reply