وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر لاہور کی روشنیاں بحال کرنے کا جامع منصوبہ تیار

0
98

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق آرٹیفیسیل انٹیلیجنس، آٹو میٹک ٹیکنالوجی کی مدد سے سمارٹ سٹریٹ لائٹ منصوبہ تیار

ڈیجیٹل کنٹرول پر مشتمل سمارٹ سٹریٹ لائٹ منصوبے کا مالیاتی تخمینہ لگا کر منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل نے انفرا سٹرکچر ونگ کی ابتدائی ورکنگ کی جانچ کے بعد حتمی منصوبہ تیار کرنے کا حکم

لاہور: سمارٹ سٹریٹ لائٹ منصوبے میں شہر کی لائٹس کو سو فی صد روشن کرنے کی منصوبہ بندی ہو گی۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل،  سمارٹ سٹریٹ لائٹ منصوبہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بروقت لائٹ آن آف کرکے بجلی کی بچت کرے گا۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل ، ڈیجیٹل کنٹرول اور مانیٹرنگ کی مدد سے غیر فعال لائٹس کی بروقت نشاندہی ہو گی۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر

لاہور: واپڈا کے ساتھ سٹریٹ لائٹس کے میٹر تنصیب اور ری کنسائلنگ بھی منصوبے کا حصہ ہو گی۔  سٹریٹ لائٹس کے لیے ممکن مقامات پر متبادل گرین سولر انرجی انتظامات بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔  شہر بھر میں کئی سال سے سٹریٹ لائٹ کی مکمل بحالی نہیں ہوئی۔ جدید خطوط پر استوار اور مکمل بحالی کے بغیر سٹریٹ لائٹس کا نظام درست نہیں ہو سکتا۔

Leave a reply