وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات، پی ڈی ایم اے بارشوں کے سلسلے سے نمٹنے کے لئے تیار

0
46

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق 18 سے 21 اپریل پنجاب بھر میں تیز بارش کے امکانات ہیں۔ طوفانی بارشوں آسمانی بجلی کی گرج چمک اور تیز ہواؤں کی موسمی پیشگوئی ہے۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا۔

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ واسا پنجاب پولس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات، ندی نالوں کے راستے میں رکاوٹوں کو فی الفور ہٹایا جائے۔  ریسکیو ادارے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے لئے تیار ہیں ۔ تمام ادارے ملکر باہمی تعاون سے ہی قدرتی آفات کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال ہے۔ نشیبی علاقوں میں بسنے والوں کو اداروں کا مکمل تعاون حاصل ہو گا۔

دریاؤں اور ندی نالوں کے کناروں پر بسنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پانی کے بہاؤ کو ممکن بنا کر جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کوتاہی یا غیر زمہ داری ہرگز برداشت نہیں ۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔ احتیاطی تدابیر اپنا کر طوفانی بارشوں میں نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔

پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو آئندہ موسمی شدہ بارے آگاہی بھی دی جارہی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ادارے اور پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن چوبیس گھنٹے عوام کےلئے موجود ہیں۔ شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم کی ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122 پر رابطہ کریں۔

Leave a reply