وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی پہنچ گئے

0
60

پاکستان ٹوڈے:علی امین گنڈا پور تھانہ نصیر اباد راولپنڈی میں درج مقدمہ میں عدالت پیش ہوں گے، وزیر اعلی کے پی کے جوڈیشل کمپلیکس حاضری کے بعد اے ٹی سی بھی پیش ہوں گے۔

علی امین گنڈا پور کی دہشتگردی عدالت پیشی کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات، وزیر اعلی کے پی کے انسداد دہشتگردی عدالت میں 9مئی واقعات میں ضمانت کے لئے پیش ہوں گے۔

علی امین گنڈاپور ایڈیشنل سیشن جج راجہ فیصل رشید کی عدالت پیش ہوئے، وزیر اعلی کے پی کے کء وکلاء نے ضمانت کی درخواست دائر کی ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

مصنف

Leave a reply