وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا پنجاب ایگزیمشین کمیشن کا دورہ

0
91

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطاب وزیر تعلیم نے پیک کے امتحانی سسٹم و دیگر امور پر بریفنگ لی، وزیر تعلیم کو پیپر سکینڈل پر بھی بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر نے پنجاب ایگزیمشین کمیشن کی شفافیت کے نظام کا بھی جائزہ لیا، شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے مزید موثر اقدامات کئے جائیں۔ پیک کو 5 سالوں میں دنیا کا بہترین ایگزیمشین ڈیپارٹمنٹ بنائیں گے۔

تیسری دنیا کے ممالک بھی پنجاب ایگزیمشین کمیشن کا ماڈل اپنانے پر مجبور ہوں گے۔ ایگزیمشین کمیشن اور تمام بورڈ کو آپس میں تعلق اور رابطہ مزید مضبوط و موثر کرنا ہوگا۔

ڈسٹرکٹ لیول پر امتحانی طریقہ کار کو مزید بہتر کیا جائے۔ بچوں کی لرننگ کیلیے امتحانی مواد کو انٹرنیشل سٹینڈرڈ کے مطابق ڈھالا جائے۔

Leave a reply