وزیر تعلیم نے دی پنجاب سکول پی آئی اے سوسائٹی میں بھی امیدواروں سے پیسے ڈیمانڈ کرنے والے نگران عملہ کو پکڑ لیا جہاں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ ہی نگران بنے بیٹھے تھے۔ سنٹر سے عملہ کے 4 افراد گرفتار

وزیر تعلیم ان ایکشن، بوٹی مافیا کا پیچھا جاری
0
49

رانا سکندر حیات نے بوٹی مافیا کو پکڑنے کی ہیٹرک کر لی, رانا سکندر حیات کے مسلسل تیسرے دن امتحانی مراکز پر چھاپے

گورنمنٹ گریجویٹ کالج سبزہ زار میں نقل کرواتے عملہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا. نگران عملہ کی اجازت سے نقل کا بازار گرم, نگران عملہ نے پیسوں کی ڈیمانڈ کے عوض پیپر حل کروانے کی پیشکش کی۔

پرائیویٹ انویجیلیٹرز طلبہ سے پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے پائے گئے۔ میٹرک کے بچوں کا امتحان انٹر کے انویجیلیٹرز لے رہے ہیں۔ دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ انویجیلیٹرز خود طالبعلم نکلے۔

چیکنگ پر امیدواروں کے پرچے بھی آپس میں تبدیل پائے گئے۔ عملہ خود آ کر پرچہ حل کروانے میں مدد اور پیسوں کی پیشکش کر رہا ہے۔ طلبہ سے 5 سے 10 ہزار روپے مانگے جاتے تھے۔ زبردستی دوسرے امیدوار کو نقل کروانے کا کہا جاتا ہے۔

وزیر تعلیم نے پولیس بلوا کر ایک نگران گرفتار کروا دیا۔ وزیر تعلیم کا بیان دینے والے امیدواروں کو حکومت کی طرف سے بہادری کے سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان. ججز کو گرفتار ہونے والوں کی 2 سال تک ضمانت کی گزارش کروں گا۔

افسوس ہے کہ گذشتہ حکومت نے 5 سالوں میں تعلیم کا کیا نظام متعارف کروایا۔ شہروں میں یہ حالات ہیں، دیہاتوں میں کیا حال ہوگا۔  پیر والے دن سے خفیہ مانیٹرنگ ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہوں۔ گرفتار شدگان کے خلاف صرف ایف آئی آر نہیں کروائیں گے بلکہ کیس کا پیچھا بھی کریں گے۔ مافیا کے خلاف آخری حد تک جاؤں گا۔ رپورٹ مانگی ہے کہ امتحانی سنٹرز میں پرائیویٹ انویجیلیٹرز رکھنے کی اجازت کس نے دی ہے۔

Leave a reply