وفاقی تعلیمی اداروں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا

0
17

طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری، وفاقی تعلیمی اداروں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں موسم گرما کی چھٹیاں پانچ جون سے یکم اگست تک ہوں گی۔تمام تعلیمی ادارے پانچ جون سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات تک سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کئے گئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں 26 مئی سے سکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے 7 سے دوپہر ساڑھے 12 تک ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لائبریریز اور آئی ٹی لیبز گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی کھلی رہیں گی۔
ذہن نشین رہے کہ سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان پہلے ہی ہو چکا ہے۔

Leave a reply