(پاکستان ٹوڈے) چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات, باہمی دلچسپی کے امور اور چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان خصوصا کراچی میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، چینی شہریوں کی سکیورٹی بہت عزیز ہے۔
چینی شہریوں کی آمدورفت کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔ چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔ دشمن پاک چین دوستی کو زک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
دشمن کی ایسی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ چینی قونصل جنرل نے سکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور چینی قونصلیٹ کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سپیکرنےمذاکراتی کمیٹی کاایک اوراجلاس طلب کرلیا
جنوری 24, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جدیدگورننس کے نفاذکیلئےڈیجٹیائزیشن وقت کی ضرورت ہے،وزیراعظم
جولائی 19, 2024 -
اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کردیئے گئے :کوئٹہ
مارچ 1, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔