وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ: مسلم لیگ (ن) کے کارکن عتیق چوہدری کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر آمد
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی مسلم لیگ (ن) کے کارکن عتیق چوہدری کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر آمد
عطاءاللہ تارڑ اور رانا مشہود احمد خان نے کارکن عتیق چوہدری کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، مرحوم عتیق چوہدری کی پارٹی کے لئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
دونوں رہنماﺅں نے عتیق چوہدری مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ حکومت کی اولین ترجیح معیشت کو بہتر بنانا ہے، آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے چند روز قبل تمام وزارتوں کو تحریری طور پر اہداف کی دستاویز ارسال کر دی تھی۔
اس دستاویز میں قلیل المدتی اور طویل المدتی اہداف شامل ہیں، وزیراعظم نے اب تمام وزارتوں سے جواب طلبی کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریری طور پر وزارتوں سکو اہداف سونپے گئے ہیں، ان اہداف میں بے روزگاری کا خاتمہ، مہنگائی میں کمی اور معاشی مسائل کا حل شامل ہیں، آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی وزیراعظم شہباز شریف اس پر بات کریں گے، وزارتوں سے باقاعدہ جواب لیا جائے گا اور ان کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا جائے گا۔
حکومت کاٹیکس نادہندگان کےاکاؤنٹ منجمد کرنے کا فیصلہ
ستمبر 14, 2024ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی:بھارت نےپاکستان کوشکست دیدی
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔