وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا وزارت انسداد منشیات کا دورہ

0
45

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) محسن نقوی کا وزارت انسداد منشیات میں اپنا دفتر استعمال نہ کرنے کا اعلان

میرے لئے ایک ہی دفتر کافی ہے ۔ دو وزارتوں میں دفاتر وسائل کا ضیاع ہے۔ وزارت انسداد منشیات میں میرے دفتر کے سٹاف کو کسی اور شعبے میں تعینات کیا جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا وزارت انسداد منشیات میں منسٹر آفس بند کرنے کی ہدایت ،منسٹر آفس کی افرادی قوت کو وزارت میں دیگر ضروری جگہوں پر استعمال کیا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس، وفاقی وزیر کو وزارت کے امور کے حوالے سے خصوصی بریفننگ دی گئی۔ آنے والے نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے منشیات کا سدباب وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تمام وسائل کو بروئے کار لاکر منشیات کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔ منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والوں سے کسی صورت نرمی نا برتی جائے گی، وزیر داخلہ سیکرٹری وزارت انسداد منشیات  نے بریفنگ دی

Leave a reply