وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پرآگئی

0
46

وفاقی کابینہ اجلاس میں خیبرپختونخوامیں گورنرراج لگانےکامعاملہ زیرغورآیاجس پراکثریت ممبران نےحمایت کردی۔

حکومتی ذرائع کاکہناہے خیبرپختونخوامیں گورنرراج کےنفاذ سےمتعلق وزیرقانون اور اٹارنی جنرل نےوفاقی کابینہ کو اپنی رائےسےآگاہ کردیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ خیبرپختونخواحکومت نےخود2باروفاق پرچڑھائی کرکے گورنر راج کاموقع دیاہے،وفاق پر چڑھائی میں سرکاری ملازمین اور سرکاری مشینری استعمال کی گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے کے پی میں گورنر راج نافذ کرنے سے پہلے پیپلز پارٹی، قومی وطن پارٹی اور اے این پی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
کابینہ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صرف اس ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہوا، سیاسی اتحادیوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکرگورنر راج سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a reply