وکیل سلمان صفدر کی میڈیا سے گفتگو

0
50

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے پاس بشری بی بی کی ایک درخواست زیر سماعت ہے، درخواست بشری بی بی کی بنی گالہ منتقلی بغیر انکی یا انکے وکلا کی رضامندی کے، وجوہات یہ بتائی گئیں کہ جیل میں قیدی گنجائش سے زیادہ ہیں

جواز یہ بنایا گیا کہ وہ سابق وزیراعظم کی بیوی ہیں اور سیکورٹی وجوہات کے باعث انکو منتقل کیا گیا ہے، بشری بی بی کو ویسے بھی وہاں اکیلے رکھا ہوا ہے کوئی اور ہے نہیں، اصل سیکورٹی تھرٹ بنی گالہ میں ہے نہ کہ اڈیالہ جیل میں۔

بشری بی بی کو بھی ویسے ہے ٹریٹ کیا جانا چاہئیے جیسے ہر قیدی کو کیا جاتا ہے، 31 جنوری کو جب بشری بی بی کو توشہ خانہ میں سزا ہوئی اسکے بعد سے اب تک میاں بیوی کی ملاقات نہیں کروائی گئی۔

جیل اتھارٹیز کو عدالت نے 7 مارچ کو ہدایت کی فیصلے پر عملدرآمد کروائیں، پیر کو عدالت نے سپریڈینڈنٹ اڈیالہ جیل اور کمشنر اسلام آباد کو طلب کر لیا ہے، عدالت نے کمشنر اور سپریڈینڈنٹ اڈیالہ جیل سے تفصیلی رپورٹ بھی مانگی ہے۔

Leave a reply