ویمنزٹی 20ایشیاکپ کاکل سےآغازہوگا

0
51

اےسی سی کےزیراہتمام ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کاآغازکل سےہوگا۔
اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا میلہ کل سےسرلنکاکےشہر دمبولا میں سجےگا۔پاکستان ویمنز ٹیم میگاایونٹ میں اپنا پہلا میچ کل روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔
کپتان ندا ڈار نے مثبت اور بے خوف کرکٹ کھیلنے کا عزم کاارادہ کیا۔
قومی ٹیم کی کپتان نداڈارکاکہناتھاکہ مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ کھلاڑیوں نے کراچی میں ٹریننگ کیمپ میں سخت محنت کی ہے۔
پاکستان کا دوسرا میچ 21 جولائی کو نیپال سے اور تیسرا میچ 23 جولائی کو متحدہ عرب امارات سے ہوگا۔ٹورنامنٹ کا فائنل 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
یادرہےکہ اس سےقبل مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کاکردگی کی وجہ سےقومی ٹیم میگاایونٹ میں نئی شامل ہونےوالی ٹیم امریکا اورورلڈچیمپئن بھارت کےہاتھوں شکست کی وجہ سےگروپ میچزسےہی باہرہوگئی تھی۔

 

Leave a reply