ٹی 20 رینکنگ: بابر اعظم سمیت 3 پاکستانی پلیئرز کی ترقی

0
82

پاکستان ٹوڈے: ٹی 20 رینکنگ جاری ،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت 3 پاکستانی پلیئرز کی ترقی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی محنت رنگ لے آئی، نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار بیٹنگ کے بعد آئی سی سی کی مردوں کی ٹی 20رینکنگ میں ایک درجے ترقی کرکے چوتھی پوزیشن پر آگئے۔ رینکنگ میں کپتان بابر اعظم 10 پوائنٹس لے کر 763 پوائنٹس سے چوتھے نمبر پر آگئے۔

اب وہ بھارتی کھلاڑی سوریہ کمار سے صرف 98 ریٹنگ پوائنٹ پیچھے ہیں۔ اوپنر فخر زمان نے بھی تازہ ترین رینکنگ میں دس درجے ترقی کی ہے، جس کے بعد وہ 62 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین آفریدی تین درجے ترقی کے ساتھ ٹی 20 بولرز کی فہرست میں 14ویں نمبر پر براجمان ہوگئے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی، پانچ میچز کی ٹی 20 سیریز میں ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ سیریز میں قومی ٹیم کے کپتان اور بابر اعظم نے نصف سنچری سکور کی تھی اور انہوں نے 4 میچز میں مجموعی طور پر 125 رنز سکور کیے تھے۔

Leave a reply