پاکستان ٹوڈے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024سجنے کو تیار۔
تفصیلات کے مطابق مگر قومی ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟پاکستانی شائقین کرکٹ جاننے کیلئے بیقرار۔ اگلے ماہ ہونیوالےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعلان کیلئے ٹیم سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کمیٹی نے سرجوڑ لیے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز جون میں ہوگا اور ورلڈ کپ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کو جلدحتمی شکل دیدی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے، جہاں قومی سکواڈ میں سے کھلاڑیوں کی تعداد 18 سے 15 کرنے کیلئے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ کپ کیلئے 10 رکنی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے میچ کے بعد متوقع ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اعلان کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کے اعلان کی آخری تاریخ 24 مئی دی گئی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔