پاکستان ٹوڈے: یکم جون سے شروع ہونیوالے گرکٹ کے میگا ایونٹ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں کس ٹیم کی بیٹنگ سب سے زیادہ مضبوط ہو گی؟
تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان نے مضبوط بیٹنگ لائنز کی فہرست جاری کردی۔ سابق کرکٹر و کمنٹیٹر مائیکل وان نے اپنی مضبوط بیٹنگ لائن کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کو پہلے، آسٹریلیا کو دوسرے، جنوبی افریقا کو تیسرے، انگلینڈ کو چوتھے، نیوزی لینڈ کو پانچویں، بھارت کو چھٹے جبکہ پاکستان کو ساتویں یعنی آخری نمبر پر رکھا ہے۔
مائیکل وان کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں اوپری نمبرز پر کھیلنے والے پاور ہٹرز اہم کردار کریں گے اور وہی 4 ٹیمیں میگا ایونٹ کے ٹاپ فور کیلئے کوالیفائی کرتی نظر آئیں گی۔ مائیکل وان نے اس سے قبل ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی ٹاپ فور ٹیموں کا ذکر کرتے ہوئے۔
میزبان ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل کھیلنے کا مضبوط دعویدار قرار دیدیا تھا اور پیشگوئی کی تھی کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں رواں ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشن میں سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوجائیں گی، تاہم کرکٹ کے شائقین میگا ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے ٹاکرے دیکھنے کیلئے بیتاب دکھائی دیتے ہیں۔
مصنف
پاکستان کیخلاف انگلینڈنے17رکنی ٹیسٹ اسکواڈکااعلان کردیا
ستمبر 11, 2024ایشین چیمپئنزٹرافی:پاکستان ہاکی ٹیم نےجاپان کو شکست دیدی
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
رمضان المبارک کے آغاز سے قبل قیمت میں اضافہ
مارچ 9, 2024 -
چینی کمپنی کی انوکھی آفر
اپریل 3, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔