پاکستانی اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک بھی کراچی کے کھانوں کی مداح نکلیں

0
135

(پاکستان ٹوڈے) لاہور سے تعلق رکھنے والی اداکارہ  نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سٹوری میں کراچی کے کھانوں کو ملک کے بہترین کھانے قرار دیا ہے۔

صحیفہ جبار خٹک نے لکھا کہ کراچی پہنچ کر ایئرپورٹ سے ہوٹل جانے تک کراچی میں ان کی امنگوں، خوابوں اور کچھ اہم کرنے کی خواہشات بڑھتی چلی گئیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ کراچی شہر اور اس کے لوگوں کی شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں مواقع فراہم کیے۔

انہوں نے اپنی انسٹا سٹوری میں مزید لکھا کہ وہ کراچی کے بہترین کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔

Leave a reply