پاکستان ٹوڈے: ٹاپ سیڈ عاصم خان، طیب اسلم اور ناصر اقبال سمیت تین پاکستانی کھلاڑی چیف آف دا نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال نے ملائشیا کے سیڈڈ کھلاڑی شفیق کمال کو اپ سیٹ شکست دیکر سیمی فائنل کوالیفائی کیا۔
روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں جاری چیمپئن شپ کے چوتھے روز کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑی ٹاپ سیڈ عاصم خان نے ہانگ کانگ کے ٹانگ وانگ کو 11-6، 11-7، 11-9 اور 11-8 سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
پاکستان ہی کے طیب اسلم، ہانگ کانگ کے میتھیو لائے کو ہرا کر سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوئے جبکہ نمبر چار سیڈ مصر کے محمد ذکریا نے پاکستان کے نور زمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ایونٹ کے سیمی فائنل کل کھیلے جائیں گے جہاں طیب اسلم کا مقابلہ مصر کے محمد ذکریا سے اور ناصر اقبال کا مقابلہ ٹاپ سیڈ عاصم خان سے ہوگا۔
بوائز انڈر 15 میں کامران خان اور عبدالاحد نے فائنل میں جگہ بنالی جبکہ بوائز انڈر 13 میں حذیفہ شاہد اور فہد خان اور گرلز انڈر 15 میں دامیہ خان اور ماہ نور علی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اسکواش چیمپئن شپ کے ویمنز ایونٹ میں روشنا محبوب اور مہوش علی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی:بھارت نےپاکستان کوشکست دیدی
ستمبر 14, 2024چیمپئنز ون ڈے کپ:مارخورز نے پینتھرز کوشکست دیدی
ستمبر 13, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔