پاکستانی تارکین وطن نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا

0
51

(پاکستان ٹوڈے) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مثالی تعلقات ہیں اور پاکستانی تارکین وطن نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے،

تعمیرات کے شعبے میں وسیع تجربات کے حامل متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پاکستان کے رئیل اسٹیٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع حاصل کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئ میں اسلام آباد چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام “بزنس اوپرچونٹی کانفرنس “ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستانی سفیر نے اس موقع پر اماراتی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے رئیل اسٹیٹ، توانائی، زراعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت بھی دی۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے دبئی کاروباری بزنس مواقع کانفرنس میں شرکت پر متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات کے ڈاکٹر عبدالرحمن حسن المعینی کا شکریہ ادا کیا۔ یہ اس کانفرنس میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے 100 سے زائد تاجروں نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد ڈپٹی قونصل جنرل رحیم اللہ وزیر ،پریس قونصلر محمد صالح ،کمیونٹی ویلفیر قونصلر مریم بگٹی سمیت پاکستان بزنس کونسل کے صدر محمد اقبال داؤد ،خان زمان سرور ، محمد شبیر مرچنٹ ،راشد اشرف ،مصطفے ہیمانی ،سلطان محمود ،مصطفے الطاف ، ڈاکٹر منیر احمد ،ثقلین مہرو ،جعفر عباس اور پاکستان سے آئی بزنس کمیونٹی کی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں پاکستان معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنی شاندار پرفارمنس سے دل جیت لئے

Leave a reply