پاکستانی طلباو طالبات کیلئے ہنگری کا 400 مکمل فنڈڈ سکالرشپس کا اعلان

0
32

پاکستانی طلبا وطالبات کیلئے خوشخبری،ہنگری نے پاکستانی طلبا کیلئے 400 مکمل فنڈڈ سکالرشپس کا اعلان کر دیا۔
ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سجیارتو نے اپنے دورۂ پاکستان کے دوران پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کے تحت پاکستانی طلبا کیلئے 400 مکمل فنڈڈ سکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔
ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سجیارتو کے دورۂ پاکستان کے دوران تعلیم، تجارت، صنعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کیلئے کئی مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔
ہنگری کے وزیر خارجہ نےاپنے خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کے 60 سال منا رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پرایک اہم پیشرفت کے طور پر سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا فری سفر کا معاہدہ بھی طے پایا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان سرکاری سطح پر روابط کو مزید فروغ دے گا۔

Leave a reply