پاکستانی مشہور ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریار: پاکستانی میڈیا بھارتی سیلبریٹیز کو دکھاتا ہے، وہ ہمیں نہیں دکھاتے
پاکستان ٹوڈے: حسن شہریار نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہا کہ ہمارے اشتہارات میں بھارتی سلیبریٹیز کو دکھایا جاتا ہے۔ ہمارے میڈیا میں بھارتی شخصیات کو کوریج ملتی ہے لیکن بھارتی میڈیا پاکستانی سیلیبریٹیز کو نہیں دکھاتا۔
ڈیزائنرحسن شہریار کا مزید کہنا تھا کہ میں بھارتی عوام کے خلاف نہیں ہوں نا ان کے سیلبریٹیز سے مجھے کوئی مسئلہ ہے تاہم میں عزت دو اور عزت لو کا قائل ہوں۔ مجھے اس بات کی پرواہ نہیں کہ اگر میں سچ بولوں گا تو میرے کاروبار پر فرق پڑے گا اور بھارتی میرے کپڑے خریدنا بند کردیں گے۔
ڈیزائنرحسن شہریار نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے نوجوانوں کو پروموٹ کرنا چاہیے۔ میرے لیے پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ میں چاہتا تو دنیا کے کسی بھی ملک میں رہ سکتا تھا لیکن مجھے اپنے ملک سے محبت ہے۔
معروف اداکارہ شگفتہ اعجازکےشوہروفات پاگئے
ستمبر 12, 2024فلم ’استری2‘کی اُڑن اُنچی نیاریکارڈبناڈالا
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔