پاکستان ٹوڈے: پاکستان کی ہوابازی کی صنعت کے حوالے سے اہم پیشرفت ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایئر لائنز پر یورپی ممالک میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ۔ یورپی ایوی ایشن ایجنسی آیاسا نے پاکستانی ایئرلائنز پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن ایجنسی آیاسا نے فیصلہ یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی کو بھیج دیا۔
یورپی ائیر سیفٹی کمیٹی پی آئی اے اور ویژن ائیرلائن کے تھرڈ کنٹری آپریٹرز اجازت نامے کی بحالی کی منظوری دے گی۔ذرائع کے مطابق یورپی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اجلاس 14 سے 16 مئی کو ہوگا ،جس میں شرکت کیلئے سیکرٹری ایوی ایشن کی قیادت میں پاکستانی وفد آج برسلز کیلئے روانہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے اور ویژن ائیر کے علاوہ تمام دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر پابندی ختم کرکے پاکستانی ائیرلائنز کی یورپی ملکوں کیلئے پروازیں بحال کردی گئی ہیں۔ ترجمان یورپی کمیشن کے مطابق صرف پی آئی اے اور ویژن ائیر کا معاملہ یورپی ائیر سیفٹی کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔
باقی تمام پاکستانی ائیرلائنز پر اب یورپی ممالک میں کوئی پابندی نہیں ۔ پاکستانی ائیرلائنز پر یورپی ممالک کے فلائٹ آپریشن پر جولائی 2020 میں پابندی عائد کی گئی تھی۔
فارم45اور47کےپروپیگنڈےکی کہانی سامنےآنےوالی ہے،بلاول
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
نابینا افراد اب سورج گرہن کو محسوس کرسکیں گے
اپریل 6, 2024 -
چودھری پرویزالٰہی کی طبیعت ناساز
اگست 1, 2024 -
تحریک انصاف اج کسانوں سے اظہار یکجہتی کرے گی
مئی 2, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔