پاکستان تحریک انصاف آج احتجاج کرے گی

0
123

کراچی : تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کرے گے ، اس حوالے سے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پورے پاکستان کی طرح سندھ بھر میں آج احتجاج ہوگا، جن کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے پوری قوم آج احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ سے ہماری 22 قومی اور 38 صوبائی نشتیں چھینی گئی ہیں، پورے ملک میں 100 سے زائد ہماری قومی اسمبلی کی نشستیں چھینی گئی ہیں، ہم اپنے آئینی حق کے لئے میدان میں نکل رہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ 5سال کیا یہ حکومت 5 ماہ بھی نہیں رہے گی، ہمارا مینڈیٹ چوری کر کے ایم کیو ایم وزارتیں مانگنے گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ چوری کا مال نہیں بکا کیوں کہ چوری کی گاڑی نہیں بکتی،جنہوں نےبرے وقت میں پی ٹی آئی کو چھوڑا وہ خوار ہوں گے۔

Leave a reply