وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان دنیامیں امن کےفروغ کی اہمیت کوتسلیم کرتاہے،پاکستان بات چیت کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے پر پختہ یقین رکھتا ہے۔
’امن کےعالمی دن ‘کےموقع پروزیراعظم شہبازشریف کااپنےپیغام میں کہناتھاکہ حکومت پاکستان، عوام جنگ اور تنازعات سے پاک پرامن دنیا کے فروغ کے لئے عالمی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں،آج کے دن ہم اقوام عالم کے درمیان مکالمے اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے اس جانب عملی اقدامات کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں آج کی دنیا بے شمار تنازعات کے باعث تقسیم کا شکار ہے۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ ہمیں اقوام عالم کے مابین اختلافات کو ختم کرنے اور امن کے مشترکہ مقصد کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، پاکستان بات چیت کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے پر پختہ یقین رکھتا ہے، اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے دیرینہ تنازعات کو حل کرنا ضروری ہے، اس خطے میں جموں و کشمیر کا تنازعہ ایک دیرینہ مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کی بنیاد غیرجانبدارانہ رائے شماری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد ہے۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ آج کے دن ہمیں فلسطین کے معصوم لوگوں کی حالت زار کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، فلسطینی مظلوم ریاستی جارحیت کا بہادری سے سامنا کر رہے ہیں،مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور فلسطینیوں کی امنگوں کے مطابق تنازع کا پرامن حل وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستان دنیا میں امن کے فروغ کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے، عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے،اسی جذبےسے آنے والی نسلوں کے لیے ایک پرامن کل کی تعمیر کر سکتے ہیں اور دنیا کو امن و آشتی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔
منڈی بہاؤالدین:گھرمیں دھماکہ،6افرادجاں بحق،متعددزخمی
جنوری 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صوبہ بھر میں مو سم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا
اپریل 8, 2024 -
سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ
نومبر 21, 2024 -
آئی ٹی شعبےکوترقی دینےکیلئےاہم اقدامات کیےہیں،جام کمال
دسمبر 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔