پاکستان سٹاک ایکسچینج پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

0
101

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، 495 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 71 ہزار 038 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 229 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 70 ہزار 544پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی ڈالر

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Leave a reply