پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈر ڈانڈیکس 62ہزار پوائنٹس سے نیچے آگیا

0
142

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈر ڈانڈیکس 62ہزار پوائنٹس سے نیچے آگیا

کراچی: (پاکستان ٹوڈے) پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی شدید مندی کا
رجحان دیکھا گیا ہے۔
کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1338 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 61 ہزار 605 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ انتخابات کے بعد اگلے روز 100 انڈیکس میں 2300 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی تھی، تاہم یہ بحالی کے بعد 1200 پوائنٹس کی تنزلی پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 22 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Leave a reply