پاکستان شدیدسیلابی صورتحال کاسامناکررہاہے،حمزہ شہباز

سابق وزیراعلیٰ پنجاب ورہنما مسلم لیگ(ن) حمزہ شہبازنےکہاہےکہ پاکستان اس وقت شدیدسیلابی صورتحال کاسامناکررہاہے۔
اپنےبیان میں حمزہ شہبازکاکہناتھاکہ خیبرپختونخوامیں سیلاب سے470سے زائد افرادجاں بحق ہوچکےہیں، پنجاب میں چناب ،راوی اورستلج میں سیلابی ریلہ گزر رہا ہے، شدید بارشیں، سیلاب اوربھارتی آبی جارحیت سےصورتحال تشویشناک ہے۔
حمزہ شہباز کامزیدکہناتھاکہ پاکستان اس وقت شدیدسیلابی صورتحال کاسامنا کررہا ہے،فصلیں ،مال مویشی اوردیہات شدیدمتاثرہوئےہیں،پنجاب میں 160سے زائدقیمتی انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔