پاکستان میں ایئر ایمبولینس سروس کے سلسلے میں اہم پیشرفت

0
77

پاکستان ٹوڈے: پاکستان میں ایئر ایمبولینس سروس کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کیلئے جدید طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایئر ایمبولینس سروس کیلئے سکائی ونگز ایوی ایشن کی خدمات حاصل کر لیں۔ ایئر ایمبولینس کیلئے استعمال ہونیوالے جدید طیاروں کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں، جن میں ان طیاروں کے خد وخال دیکھے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سکائی ونگز نے پنجاب حکومت کے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کیلئے ٹینڈر کی کامیابی حاصل کی تھی، جس کیلئے 7 کمپنیوں کے درمیان بولی کا مقابلہ ہوا تھا۔ پنجاب حکومت نے صوبے میں مریضوں کی فوری منتقلی کیلئے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

جس کا مقصد ایمرجنسی حالات میں شاہراہوں کے دشوار سفر کی بجائے فضائی سفر کے ذریعے طبی امداد پہنچانا ہے۔اس سے بلا شبہ ملک میں میڈیکل ٹورازم کو بھی فروغ ملے گا۔

Leave a reply