پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسراے ٹی20 میں شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی

0
75

ڈبلن:(پاکستان ٹوڈے) پاکستان نے میزبان آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔

ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ کا 179 رنز کا ہدف قومی بیٹرز نے 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے 10ویں مرتبہ سنچری پارٹنرشپ بنا ڈالی۔

بابر اور رضوان مجموعی طور پر 3 ہزار پارٹنرشپ رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے۔ بابر اعظم نے 75 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ رضوان نے 38 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 14 دیکر تین وکٹیں حاصل کیں، عباس آفریدی نے 2، عماد وسیم اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جوابی اننگز میں اوپنر صائم ایوب 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، پھر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے 139 رنز کی شراکت بنا کر ہدف آسان بنادیا۔

محمد رضوان 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 75 رنز بنائے، اعظم خان نے صرف 6 گیندوں کا سامنا کیا اور 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے ہدف 18 گیندوں قبل حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔

Leave a reply